شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ کا کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا دورہ

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 2016 سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس میں ابھی تک یہ سہولت مہیا نہیں کی گئی۔۔ وہ بحیثیت گورنر عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کے دورے میں گورنر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناح،سول اور عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی کی طرح یہاں بھی سہولتوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسپتالوں کے دورے کا مقصد بھی مریضوں کے مسائل سے ذاتی طور پر آگاہ ہونا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی راشن کی ضرورت تو 1366 پر رابطہ کرے گورنر ہاؤس سے آپ کو راشن بھجوایا جائے گا۔ کوئی اپنے بچوں کی اسکول کی فیس نہیں دے سکتا، تو وہ خود تمام خرچہ اپنے ذمے لیں گے۔  ENDS-PPI