شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری نہیں بلکہ نسل پرست ملک ہے، مشعال

لاہور (پی پی آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے کہا ہے بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری نہیں بلکہ ایک نسل پرست ملک ہے۔جیل میں بند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ایک ویڈیو بیان میں مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں اور بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنانے اور جمہوری اقدار کو مجروح کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس سے متاثر بی جے پی کی فسطائی حکومت نے اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی اور مظالم کی انتہا کر دی ہے۔انہو ں نے کہا کہ مودی حکومت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن اس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو پوری طرح سے ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں، بھارت نے کشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کررکھا ہے لہذا اسے وہاں اپنے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔