ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے

 اسلام آباد (پی پی آئی)ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، نورخان ائیربیس پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ،اپنے پاکستانی ہم منصب  جلیل عباس جیلانی اور سکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا جائے گا۔ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران دونوں فریقین حالیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش اور دہشتگردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم دشمنوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ خطے میں دوستی، امن اور سکیورٹی کو ہدف بنائیں، اچھی ہمسائیگی کے ذریعے ہی سلامتی کا حصول ممکن ہے۔ پی پی آئی کے مطابق امیر عبداللہیان کو تہران ائیرپورٹ پر ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو اور ایرانی حکام نے الوداع کیا

Next Post

انڈے، گوشت، مرغی، سبزیوں کی قیمتیں 76 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Mon Jan 29 , 2024
کراچی(پی پی آئی)مرغی، انڈے، گوشت، دالیں، روٹی، چاول، بیکری آئٹمز کی قیمتیں ملک کی 76 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ سرکاری حکام کی مکمل بے بسی  بلکہ بے حسی نے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید پریشان کردیا ہے۔ متوسط طبقے کے لیے اپنی تنخواہ […]