پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایران سے آپریٹ ہونے والے 2 بھتہ خور لیاری سے گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ایران سے آپریٹ ہونے والے گروپ کے 2 کارندوں کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی میں لیاری اور گارڈن کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقوں گارڈن اور لیاری میں محکمہ پولیس اور رینجرز نے مل کر کارروائی کی، جس میں لیاری گینگز کے نام پر بھتہ لینے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم عدنان اور انیس کو ایران سے آپریٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے آئرن مارکیٹ کے 5 تاجروں کو واٹس ایپ کال کی تھی، اور فون پر خود کو لیاری گینگ وار کمانڈر احمد علی مگسی ظاہر کیا۔ پی پی آئی کے مطابق ملزمان نے تاجر وں سے  لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا تھا، یہ ملزمان ایک سال سے  بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔