پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہاتما گاندھی کے قتل کو 76 سال بیت گئے

کراچی(پی پی آئی)مہاتماگاندھی کے قتل کو 76 سال مکمل ہوگئے، نتھورام ونیک گود سے نے مہاتما گاندھی کو ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے رکن نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق مہاتما گاندھی کے قتل کو 76 سال ہوگئے، تیس جنوری انیس سو اڑتالیس کو نتھورام ونایک گودسے نے مہاتما گاندھی کو نئی دہلی کے برلا ہاوس کے باغیچے میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔نتھورام گودسے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا رکن تھا، بی جے پی راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے ایک سیاسی ونگ کے طور پر کام کرتی ہے، بی جے پی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کرنیوالی ایک انتہا پسندجماعت ہے۔آج بھی گاندھی کے قاتل کو بی جے پی اوردیگر انتہا پسند تنظیمیں اپنا ہیرو مانتی ہیں، 2014 کے انتخابات کی مہم کے دوارن بی جے پی کے ایم پی ساکشی مہاراج نے گودسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔ہندوانتہا پسند اشوک شرما نے نتھورام گوڈ سے کی سرگرمیوں کی حمایت میں زندگی وقف کی، مودی سرکار نے بھی اپنی انتخابی مہم میں گاندھی کے قاتل گودسے کی تعریف میں ٹوپیاں متعارف کروائی تھیں۔۔