شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پولارڑ ااور اسٹارک کے جیسے واقعات میدان میں ہوتے ہیں: کرس گیل

دبئی: اسٹا ر بیٹسمین کرس گیل کہتے ہیں آئی پی ایل میں کیرون پولارڑ اور مچل اسٹارک کے درمیان ہونے والا تلخ جملوں کا تبادلہ جیسے واقعات کرکٹ میں ہوتے ہیں۔رائل چینلجر بنگلور اور ممئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران ممبئی کے پولارڑ اور چیلنجر زکے اسٹارک کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جبکہ پولارڑ نے اپنا بلا اسٹارک کی جانب اچھال دیا تھالیکن گیل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعا ت کرکٹ میں وقوع پذیر ہوتے ہیں۔ گیل کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنسنی خیز میچ تھا جس میں دونوں ٹیمیں دو پوائنٹ کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگارہے تھےں،انھوں نے کہا یہ واقعہ بھی اسی کا شاخسانہ تھا اور یہ چیزیں کرکٹ میں ہوتی رہتی ہیںیہ پہلی یا آخری دفعہ نہیں ہوا۔یہ ایک ناخوشگوار واقعہ تھا جس میں پولارڑ نے سخت رویہ اپنا تے ہوئے اسٹارک کی طرف بیٹ پھینک دیا لیکن خوش قسمتی سے بیٹ ٹرف پر گرا جبکہ ایمپائر ایس روی ، کے سری ناتھ اور ویرات کوہلی نے بیچ بچاﺅ کر الیا اورگیل نے کیرن پولارڑ کو سمجھایا بجھایااور غصہ ٹھنڈا کر ادیا۔ پچھلے کچھ عرصے کے دوران ویسٹ انڈیز او ر آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے درمیان اس قسم کے جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے لیکن گیل کا کہنا ہے کہ یہ آئی پی ایل میں کھیل کے دوران گیم دلچسپی کے باعث ہے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان کوئی عناد نہیں ہے ۔