پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایمل ولی کی درخواست غیر موثر قرار

پشاور(پی پی آئی) پشاور ہائیکورٹ نے سربراہ اے این پی ایمل ولی کی بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواست غیر موثر قرار دے کر نمٹا دی۔پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے سربراہ اے این پی ایمل ولی خان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ ضمنی انتخابات میں بانی پی ٹی آئی نے7حلقوں سے الیکشن لڑا لیکن کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی گئی۔وکلا درخواست گزار نے استدعا کی کہ بانی پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی میں توشہ خانہ تحائف کا ذکر بھی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کو مذکورہ حلقوں سے نااہل قرار دیا جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسمبلی رہی نہ بانی پی ٹی آئی اب ممبر رہے اس لئے درخواست اب قابل سماعت نہیں۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایمل ولی خان کی درخواست غیر مؤثر ہونے پر کیس نمٹا دیا۔