پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا: چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ محمد اعجاز الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔بعدازاں مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی، چودھری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چودھری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے، ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیے۔مسلم لیگ ق رہنما چودھری شجاعت حسین  نے کہا کہ معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔