جماعت اسلامی  گلبرگ کے ناظم عرفان شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی(پی پی آئی)2024 جماعت اسلامی علاقہ گلبرگ وسطی کے ناظم عرفان شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں،نمازجنازہ جامع مسجد قباء  میں ادا کردی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق نمازجنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کیامیرمحمد حسین محنتی سمیت ضلعی ومقامی ذمہ دارن نے شرکت کی۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے عرفان شاہ کی والدہ کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔

Next Post

قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا: چودھری شجاعت حسین

Wed Feb 14 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہنا ہے کہ قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ محمد اعجاز الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات […]