راولپنڈی (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشیر افضل خان مروت نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت سازی کے لیے آصف زرداری درمیانی لوگوں کے ذریعے رابطہ کرتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رات 11 بجے تک آصف علی زرداری درمیانی لوگوں کے زریعے مجھ سے رابطہ کرتے رہے، اس دوران انہوں نے کہا حکومت سازی کے لیے ن لیگ کی بجائے پی ٹی آئی ہماری ترجیح ہے، میں نے اس سے متعلق پارٹی قیادت کو آگاہ کیا اور کل جیل میں عمران خان سے ملاقات میں بھی پی پی آفر سامنے رکھوں گا۔شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مریم نواز صرف 41 سیٹوں پر وزیر اعلی پنجاب بن رہی ہے، پہلے یہ خزانہ چوری کرتے تھے اب مینڈیٹ بھی چوری کررہے ہیں، ہم حکومت بنانے کے لالچ میں ان جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔۔
Next Post
سہ روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز کل ہوگا
Wed Feb 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی لٹریچر فیسٹیول کا 15 واں ایڈیشن جمعہ16 سے اتوار 18 فروری 2024 بیچ لگژری ہوٹل میں منعقدہوگا، تین روزہ کرسٹل ایونٹ میں ادب، ثقافت اور فکری امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 8 ممالک سمیت 200 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی مقررین […]
