پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سہ روزہ کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز کل ہوگا

کراچی(پی پی آئی)کراچی لٹریچر فیسٹیول کا 15 واں ایڈیشن  جمعہ16 سے اتوار 18 فروری 2024 بیچ لگژری ہوٹل میں منعقدہوگا، تین روزہ کرسٹل ایونٹ میں ادب، ثقافت اور فکری امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کراچی لٹریچر فیسٹیول میں 8 ممالک سمیت 200 سے زائد مقامی اور بین الاقوامی مقررین شرکت کریں گے۔ایونٹ میں ’سسٹینیبلٹی: ورلڈ چینجنگ مائنڈ سیٹ‘ کے عنوان کے تحت 75 سیشنز ہوں گے، جن میں ادب، ثقافت، معیشت، ماحولیات، تعلیم اور حالات حاضرہ سمیت مختلف موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ ڈراما، طنز و مزاح، نمائش، فلموں کی اسکریننگ اور فنکارانہ سرگرمیوں سمیت 25 کتابوں کی نمائش بھی متوقع ہے۔ پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب میں پاکستانی ماہر تعمیرات اور سماجی کارکن عارف حسن کے علاوہ برطانوی نژاد فلسطینی وکیل اور مصنفہ سلمہ دیباغ کی کلیدی تقاریر شامل ہوں گی، جس کے بعد باصلاحیت نگہت چوہدری فیض کی شاعری پر پرفارمنس دیں گی۔کراچی لٹریچر فیسٹیول میں کتابوں، اخلاقی طرز حکمرانی، شہری حرکیات، مزاح، قصہ گوئی، انسانی حقوق اور پائیداری پر بصیرت انگیز مباحثے ہوں گے۔اس کے علاوہ ’نور جہاں سرور جہاں‘ کے عنوان سے سیشن میں لیجنڈ میڈم نورجہاں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔تقریبات کا اختتام ممتاز اسکالرز نجیبہ عارف اور جوزف مساد کی کلیدی تقاریر کے ساتھ ہوگا جس کے بعد قوال نجم الدین سیف الدین اینڈ برادرز کی جانب سے روح پرور صوفی قوالی پیش کی جائے گی۔