پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توہینِ رسالت کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ رسالت کے ملزم زبیر صابری کی درخواست ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قانون کی پاسداری نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے لگتا ہے اسلام آباد میں کوئی گھر محفوظ نہیں، بنا وارنٹ پولیس لوگوں کے گھروں کا تقدس کیسے پامال کر سکتی ہے؟ اس موقع پر جسٹس محمد علی باقر نے ریمارکس دیے اور کہا کہ قانون کہہ رہا ہے توہینِ مذیب کیس کی تحقیقات ایس پی کرے گا۔ قانون کے ہوتے ہوئے ماتحت کیسے تحقیقات کرسکتا ہے؟۔ دوران سماعت مدعی کی جانب سے“پیر صاحب، پیر صاحب”لفظ استعمال کرنے پر چیف جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ برہم ہو گئے اور کہا کہ کیا یہ نام قانون میں درج ہے؟  سپریم کورٹ نے توہینِ رسالت کیس کے ملزم کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس کیس کی مزید انکوائری کی جائے۔ توہینِ مذہب کے حساس معاملات کی نگرانی اور تفتیش ایس پی رینک سے کم کا افسر نہیں کرے گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ایس ایس پی اور ایس پی اسلام آباد پولیس عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توہینِ مذہب کے کیس کی تفتیش ایس پی نے خود کرنا ہوتی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی پر ایس پی کو معطل کریں یا ایس ایس پی کو؟۔