پی سی بی نے مزید 2 افراد کو نوکری سے نکال دیا

لاہور(پی پی آئی)  بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے آفٹر شاکس جاری ہیں۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے ساتھ جانے والے دونوں میڈیا مینجرز کو بھی فارغ کردیا گیا۔ بھارت سے ورلڈ کپ کے دوران واپس بلائے جانے والے احسن ناگی بورڈ کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے مستعفی ہوگئے۔ورلڈ کپ کے دوسرے میڈیا مینجر عمر فاروق کالسن بھی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کے لیے میڈیا مینجر بھی نیا ہوگا۔ اس سے قبل پی سی بی نے آج 2009ء کا ٹی20 ورلڈکپ اور 2012ء کا ایشیاء کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فاسٹ بولنگ اور اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹرز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی۔عمر گل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈکپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے 2003ء میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کیریئر میں 47 ٹیسٹ میچوں میں 163 وکٹیں،130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179 وکٹیں اور 60 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔ انہوں نے 2008ء میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیااور انٹرنیشنل کیریئر میں 35 ٹیسٹ 113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں،وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھ رہ چکے ہیں۔

Next Post

سائفر کیس میں عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظر

Tue Nov 21 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، اس حوالے […]