آکلینڈ ٹیسٹ : پہلے روز نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر329رنز بنا لیے

آکلینڈ: آکلینڈ ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے چار وکٹ پر329رنز بنا لیے۔سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ میں مہمان بھارت نے ٹاس جیت کر کیویز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پہلی تین وکٹیں صرف30 رنز پر گر گئیں لیکن پھر کیوی بیٹسمین ولیم سن اور کپتان برینڈن میکلم کی جوڑی کو کوئی توڑ نہ کر سکا۔ دونوں نے بھارتی بولرز کی خوب درگت بنائی اور اپنی شاندار سنچریاں اسکور کیں جس سے پہلے روز ٹوٹل چار وکٹ پر329تک پہنچ گیا۔ ظہیر خان اور ایشانت شرما نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم سن 113 اور برینڈن میکلم 143 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے۔

Next Post

قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقار یونس نے درخواست جمع کروادی

Thu Feb 6 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے سابق کرکٹروقار یونس نے درخواست جمع کرا دی۔سابق کپتان اور کوچ وقار یونس ایک بار پھر ہیڈ کوچ بننے کے خواہشمند بن گئے۔ درخواست جمع کرانے کے بعد انہوں نے بتایا کہ جن مسائل کے باعث کوچنگ چھوڑی وہ سب حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنا […]