جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی(پی پی آئی)انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی ایک ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا یونیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ کرنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن مونٹریال آڈٹ پروگرام کے تحت 4 رکنی آڈٹ ٹیم 5 سال بعد کراچی پہنچی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم کے وفدکا کراچی پہنچنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران نے استقبال کیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی عالمی ہوا بازی کی تنظیم کے وفد کو ہفتہ کو بریفنگ دیں گے، عالمی ہوا بازی کی تنظیم پیر سے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کرے گی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ اے ایس ایف اور سول ایوی ایشن نے آڈٹ سے متعلق تیاری مکمل کر لی ہے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم اپنے دورے کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کریگی۔آئی سی اے او اقوامِ متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جو بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے ابتدا میں آئی سی اے اوز کی آڈٹ ٹیم نے سیفٹی سے متعلق 36 ہدایات کی تھیں جس میں پاکستان کے ہوابازی حکام نے 26 کلیئر کردی تھیں۔بعدازاں آئی سی اے او نے بقیہ 10 خدشات کو بھی دور کرنے کا کہا تھا جو نوعیت کے اعتبار تکنیکی تھیں۔