جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی عازمین حج کوبہترین سہولیات کیلئے تعاون پرسعودی حکام کے شکرگزارہیں،انیق احمد

 اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے سلسلے میں سعودی حکام کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی حج مشن انتظامات کے حوالے سے سعودی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔مذہبی امور کے وزیر نے یقین دلایا کہ حج انتظامات بروقت مکمل کئے جائیں گے۔ سعودی سفیر نے کہا کہ اعلیٰ سعودی حکام کراچی ایئر پورٹ سے روڈ ٹو مکہ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکیم کے عازمین حج کو بھی سرکاری عازمین کے ہمراہ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔