جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 حریت رہنماؤں کی املاک کی ضبطی جائز سیاسی آوازوں کو کچلنے کی مودی حکومت کی مہم کا حصہ ہے:ساغر،متین

 اسلام آباد(پی پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اورجنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمود احمد ساغر اورشیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں جاری اپنے بیانات میں ای ڈی حکام کی کارروائی کو مقبوضہ کشمیر میں جائز سیاسی آوازوں کو کچلنے کی مودی حکومت کی وسیع تر مہم کا حصہ قرار دیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی جائیدادوں کی ضبطی ایک نیا ہتھیار ہے جسے بھارتی قابض حکام کشمیریوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جنہوں نے فسطائی مودی حکومت کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے کہا کہ حریت رہنماؤں ظفر اکبر بٹ،قاضی یاسر اور دیگر کی جائیدادوں کی ضبطی کا مقصد انکی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کشمیریوں کو اپنے اس عظیم مقصد کے حصول سے نہیں روک سکتے جس کے لیے انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جبرو استبداد کی پالیسی بھارت کو جموں و کشمیر پر زیادہ دیر تک اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے میں مدد نہیں دے گی۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔