اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی حالت تشویشناک،جان کو خطرات لاحق

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے اپنے شوہر،جے کے ایل ایف کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جان بچانے کیلئے حقوق انسانی کے بین الاقوامی اداروں سے ایک بار پھرمداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یاسین ملک کو لگائے گئے پیس میکر کی میعاد ختم ہونے کے باعث ناکارہ ہو چکے ہیں، ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یاسین ملک عارضہ قلب نیز امراض گردہ میں بھی مبتلا ہیں۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یاسین ملک کے جسمانی وزن میں بھی کافی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔