بلدیہ ابوظہبی کی اسٹریٹ وینڈرز کی خلاف مہم،شہریوں کو لین دین سے پرہیز کی ہدایت

ابوظبی(پی پی آئی/وام) ابوظبی شہر کی بلدیہ غیر لائسنس یافتہ اشیا کی فروخت سے نمٹنے کے لئے سماجی شعور مہم چلا رہی ہے۔۔ مہم کا مقصدکمیونٹی، رئیل اسٹیٹ مالکان، کمپنیوں، اور دکانوں پرغیر لائسنس یافتہ مصنوعات کی فروخت کے خلاف شعور اْجاگر کرنا ہے۔ اس مہم کے دورا ن غیر لائسنس شدہ  اسٹریٹ وینڈرز کی حوصلہ شکنی  بھی کی جا رہی ہے۔ ابوظبی  کی بلدیہ نے کمیونٹی  ارکان اور سول سوسائٹی سے درخواست کی ہے کہ وہ  اسٹریٹ وینڈرز کے ساتھ لین دین سے پرہیز کریں اور صرف ان مالز اور دکانوں سے اشیا  خریدیں جو سرکاری طور پر منظور شدہ اور مجاز اتھارٹیز کی جانب سے تصدیق شدہ ہیں۔