کراچی(پی پی آئی)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 4 پاکستانی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ گیلپ پاکستان نے عوامی آراپر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس میں 41 فیصد نے ملک کو پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ قرار دیا۔سروے میں شریک شہریوں نے کہا کہ 10 سال پہلے کے مقابلے میں بدامنی بڑھی ہے اور ذاتی تحفظ کے احساس میں کمی آئی۔ پی پی آئی کے مطابق اس سروے میں 39 فیصد نے مکمل اختلاف کیا اور کہا کہ خود کو ملک میں پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ 51 فیصد پاکستانی دنیا کو بھی پہلے سے زیادہ غیرمحفوظ کہتے نظر آئے اور کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے دنیا کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں، 26 فیصد نے دنیا کو مکمل محفوظ کہا۔