جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فرد جرم تیسری بار موخر

اسلام آباد(پی پی آئی)190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی تیسری بار موخر ہو گئی۔احتساب عدالت اسلام آباد  کے جج نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنا تھی۔ تاہم عدالت کے نئے تعینات جج ناصر جاوید رانا نے تاحال چارج نہیں لیا جس کی وجہ سے ریفرنس میں سماعت بغیر کسی کارروائی کے 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سماعتوں پر جج محمد بشیر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی تھی، جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کے باعث گزشتہ روز ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا تھا۔