جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے سابق وزیر فرخ حبیب ڈسچارج

اسلام آباد(پی پی آئی)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس سے سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کو ڈسچارج کر دیا۔پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت کی جانب سے درخواستِ قبل از گرفتاری ضمانت واپس لے لی گئی۔بعد ازاں عدالت نے تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں آئی پی پی رہنما کو کیس سے ڈسچارج کر دیا