جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امید ہے آئین کے بانی ذوالفقار بھٹو کو اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا: بلاول بھٹو

اسلام آباد(پی پی آئی)  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے آئین کے بانی کو اعلیٰ عدلیہ سے انصاف ملے گا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کا کیس چل رہا ہے، صدارتی ریفرنس کے ذریعے تاریخ درست ہوگی، ذوالفقار بھٹو شہید اس ملک کے آئین کے بانی ہیں، مجھے اعلیٰ عدلیہ پر پورا یقین ہے، ہمیں انصاف دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی قتل ہوا ہے تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ 10 یا 100 سال گزر گئے، ہم انصاف مانگنے سپریم کورٹ آئے ہیں، کیس سننے پر عدالت اور چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں۔سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا، عدالتی قتل آمریت کے دور میں ہوا، ملک پر آدھے سے زیادہ وقت آمریت رہی، توقع ہے کہ مستقبل میں ایسا سنگین جرم دہرایا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں قصاص کیوں مانگوں؟ میں تو انصاف مانگوں گا، بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا کہ اپنے والد کو انصاف دلائیں، امید ہے جو انصاف بیٹی کو نہ مل سکا وہ نواسے کو ملے گا۔ملکی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پاکستان کے عوام نے کسی ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ نہیں دیا، عوام چاہتے ہیں کہ ملکر اس ملک کو چلایا جائے، جمہوریت میں سب کو مل کر چلنا پڑتا ہے، سیاسی جماعتوں کو آپس میں مل بیٹھ کر ملک کا مستقبل طے کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے، ن لیگ سے ہمارے مذاکرات چل رہے ہیں، پیپلزپارٹی اپنے موقف پر قائم ہے، اپنی شرائط پر ووٹ دے گی، ہمارے پاس اکثریت نہیں جو کچھ بھی کر رہے ہیں عوام کیلئے کر رہے ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے سے پہلے ثبوت دیں، مولانا نے جو بات کی اس کا جواب وہ خود دیں گے۔