کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے 631 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 12ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، لاہور، ڈی آئی خان، نوکنڈی، لسبیلہ، وندر، پشاور، راولپنڈی، زخہ خیل، ملتان میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 52 کلو ہیروئن،14کلو248گرام آئس برآمد کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 426کلو600گرام کلو چرس،69 ہیروئن بھر ے کیپسول برآمد کرلیے گئے، کارروائی کے دوران 138 کلو400گرام افیون، 5 کلو مارفین بھی برآمدکی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
Next Post
ڈھاکہ سے جدہ جانے والی پروازکی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
Tue Feb 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)مسافر کی طبیعت ناساز ہونے پر سعودی ایئر کی ڈھاکہ سے جدہ جانے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ پی پی آئی کے مطابق دوران پرواز ابو طاہر نامی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرٹریفک کنٹرول سے کپتان نے لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ایئر […]
