جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آصف زرداری کو صدرِ مملکت اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر اصولی اتفاق

اسلام آباد(پی پی آئی)ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان آصف زرداری کو صدر پاکستان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے پر اصولی اتفاق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشاورت کا پانچواں دور ہوا۔ دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں مختلف تجاویز اور آئندہ کی حکمت عملی زیرِ غور آئی۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کو صدر پاکستان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے پر اصولی اتفاق کرلیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کاعہدہ مانگ لیا تاہم ن لیگ دونوں عہدے دینے کو تیار نہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ ن لیگ سے ہوگا۔ذرائع نے مزید کہا کہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو کے پی میں گورنرشپ کی پیشکش کی جبکہ گورنر بلوچستان ن لیگ سے اور وزیراعلیٰ بلوچستان پیپلزپارٹی سے بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے چھ ماہ میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ بھی مان لیا جبکہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں ن لیگ کے برابر ترقیاتی فنڈزکا مطالبہ بھی رکھا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے پر پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب میں وزارتیں نہیں لے گی۔