کراچی(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے دوران ایف آئی اے امیگریشن نے بین الاقوامی آمد اور روانگی کی چیک پوسٹوں پر 19.5 ملین مسافروں کو کامیابی سے ایمیگریشن پروسیس کیا۔رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے دوران 9.2 ملین مسافروں میں سے 7.1 ملین پاکستانی اور 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے، جب کہ 10.3 ملین مسافروں میں سے 8.1 ملین پاکستانی شہری اور 2.2 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔ملک بھر میں مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی آمد و روانگی کی امیگریشن چیک پوسٹس سائٹس/ آپریشنل ہیں، سب سے زیادہ 3.6 ملین پاکستانیوں نے بیرون ملک آمد و روانگی کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے سفر کیا، جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے 3.5 ملین پاکستانی مسافروں نے سفر کیا، اور سب سے زیادہ 1.1 ملین غیر ملکیوں نے آمد و روانگی کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے سفر کیا۔
Next Post
مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بارش کی پیش گوئی
Tue Feb 20 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 25 فروری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے، مذکورہ سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان ہے۔ پی پی آئی کے مطابق […]
