جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا بھر کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی مقید

اسلام آباد(پی پی آئی)دنیا بھر کی جیلوں میں 23 ہزار 456 پاکستانی قید ہیں،ان میں سے  15 ہزار 587 پاکستانیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے ٹرائل مختلف عدالتوں میں جاری ہیں،وزارت خارجہ کے حکام نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ پاکستانی مشرق وسطیٰ کے ممالک میں قید ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 23 ہزار 456 پاکستانی شہری دنیا کے مختلف جیلوں میں قید ہیں۔حکام نے کہا کہ 15 ہزار 587 پاکستانیوں کو سزائیں ہوچکی ہیں جبکہ 7 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کے ٹرائل مختلف عدالتوں میں جاری ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 706 ہے، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تعداد 12 ہزار 156 ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانیوں کی تعداد 5 ہزار 292 ہے۔