ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر درخواست سپریم کورٹ سے خارج

اسلام آباد(پی پی آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کیخلاف دائر درخواست ہرجانے کے ساتھ خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ پی پی آئی کے مطابق درخواست گزار بریگیڈیئر علی خان (ر)بدھ  کوبھی عدالت پیش نہ ہوئے، درخواست گزار نے ای میل کے ذریعے بیرون ملک موجود ہونے سے آگاہ کر دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار گھر پولیس گئی،وزارت دفاع کے ذریعے بھی نوٹس بھیجا، علی خان گھر پر موجود نہیں ہیں،نوٹس ان کے گیٹ پر چسپاں کر دیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ یہ علی خان کون ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ یہ سابق بریگیڈیئر ہیں، ان کا 2012میں کورٹ مارشل ہوا تھا، عدالت نے ہدایت کی ریاست یقینی بنائے کہ جس کا کورٹ مارشل ہوا ہو وہ شخص بریگیڈیئر کا رینک استعمال نہ کرے۔چیف جسٹس نے حکمنامے میں لکھوایا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق  درخواستگزار کا کورٹ مارشل اور پانچ سال قید بھی ہوئی تھی۔ علی خان نے اپنی درخواست میں یہ حقائق ظاہر نہیں کیے۔ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا میں خبریں چلوانے کے بعد درخواستگزار پاکستان چھوڑ گئے اور ملکی مفاد کیخلاف کام کر رہے ہیں۔