تحریک انصاف کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، پی ٹی آئی اگلے 15 دن کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کروائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے شیڈول تیار کر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پینل سے بیرسٹر گوہر کو چئیرمین نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن ہوں گے جبکہ الیکشن وفاق اور چاروں صوبوں میں بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

Next Post

ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Wed Feb 21 , 2024
لاہور(پی پی آئی)ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔درخواست محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ […]