اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حمایت سے کامیاب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے مجموعی طور پر 287آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرو ا دیئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ قومی اسمبلی کیلئے 86 آزاد اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن مین جمع کروا دیئے ہیں،جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے 105 ارکان، خیبرپختون خوااسمبلی کیلئے 85 اراکین اور سندھ اسمبلی کیلئے 11 اراکین اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفکیٹ جمع کروا دیئے ہیں۔
Next Post
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ پھر شروع، ادھیڑ عمر پر
Wed Feb 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں ادھیڑ عمر شخص پر گولیاں برسا دی گئیں،مقتول کی شناخت جاوید اقبال کے نام سے ہوئی جو ناتھا خان گوٹھ کا رہائشی تھا پولیس نے ٹارگٹ کلنگ کا خدشہ ظاہرکیا ہے، پی پی آئی کے مطابق واقعے میں 14 سالہ لڑکا بھی شدید زخمی ہو گیا۔پی […]
