بانی پی ٹی آئی کا پاکستان کی امداد کیخلاف خط افسوسناک ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کا عالمی مالیاتی ادارے کو پاکستان کی معاشی امداد نہ کرنے کیلئے خط لکھنا افسوسناک ہے۔ ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یہ حرکت پاکستان کے معاشی مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا مطلب پاکستانی عوام کے مفادات کے ساتھ کھلواڑ اور ملک کو معاشی ابتری سے دوچار کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی اسی طرح پاکستان کے مفادات کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلتے رہیں گے؟ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف اور دیگر انویسٹرز کو خط لکھنے کی حرکت ان کے ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستان میں صرف انتشار، عدم استحکام اور افراتفری چاہیے۔ پی ٹی آئی کا خط لکھنے کا اعلان غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور پی ٹی آئی پہلے بھی ایسی غلطیاں کر چکی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ 2018 میں انتخابی دھاندلی کے باوجود ہم نے کبھی ایسی حرکت نہیں کی۔ جس ملک نے انہیں عزت دی اور وزیر اعظم بنایا وہ اسی ملک کی عزت سے کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی 3 صوبوں میں حکومتیں آئیں پھر بھی ایسا سوچنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور ایک صوبے میں مسلسل 10 سالوں سے ان کی حکومت ہے پھر بھی وہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف کام کرنے اور ملک کے مفادات پامال کرنے کی بنا پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

Next Post

 بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات ختم ہونے جارہی ہیں:عظمیٰ بخاری

Fri Feb 23 , 2024
لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں ان کابطور وزیر اعلیٰ پارلیمانی سیاست کا آغاز قابل تحسین و ستائش ہے۔ اسی ایوان میں پہلے نواز شریف اور شہباز […]