بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات ختم ہونے جارہی ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کہ مریم نواز بطور وزیر اعلیٰ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جا رہی ہیں ان کابطور وزیر اعلیٰ پارلیمانی سیاست کا آغاز قابل تحسین و ستائش ہے۔ اسی ایوان میں پہلے نواز شریف اور شہباز شریف  بھی موجود رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز ایوان میں الگ حیثیت بنانے اور منوانے کیلئے آئی ہیں۔عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کی باقیات ختم ہونے جارہی ہیں۔

Next Post

پاکستان کے اویس اللہ منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

Fri Feb 23 , 2024
دوحہ(پی پی آئی)پاکستانی کیوئسٹ اویس اللہ منیر ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں ہونیوالی ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قومی کیوئسٹ اویس اللہ منیر نے ایرانی کیوئسٹ کو شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ پی پی آئی کے […]