سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

پشاور(پی پی آئی)پشاور ہائی کورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے اسد قیصر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، پی پی آئی کے مطابق  درخواست گزار کی جانب سے معظم بٹ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسد قیصر سابق سپیکر قومی اسمبلی ہیں، وہ عمرہ ادائیگی کیلئے جا رہے تھے انہیں روکا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے کیوں اجازت نہیں دی جا رہی ہے، جن کیسز میں اسد قیصر مطلوب تھے سب میں ضمانت مل چکی ہے یا نہیں؟ جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ 6 ایف آئی آر میں اسد قیصر نامزد تھے تمام میں ضمانت مل چکی ہے۔۔ عدالت نے اسد قیصر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا آرڈر غیر قانونی قرار دے کر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے فوری طور پر نکالنے کا حکم دے دیا۔