خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر رات سے برفباری، سردی میں اضافہ

لاہور(پی پی آئی) وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر رات سے برف باری کا سلسلہ جاری رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر کی خوبصورت وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کیرن، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ اور اڑانگ کیل، تاوبٹ، جاگراں، شونٹھر، گریس اور سرگن کی وادیوں میں رات گئے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔مغربی ہواو?ں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں بارش، ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔زیارت، کان مہتر زئی اور توبہ اچکزئی سمیت بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔محکمہ? موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں تیز ہواو?ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔تتہ پانی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند شاہراہِ قراقرم بحال نہ ہو سکی، سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں، شاہراہِ قراقرم کو کلیئر کرنے کا کام آج شروع کیا جائے گا۔