چٹاگانگ: چٹاگانگ میں ہونے والے بم دھماکوں اور پرتشدد مظاہروں کے باعث ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے انڈر19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ختم کردیا۔ ہفتے کوچٹاگانگ میں ویسٹ انڈین ٹیم کے ہوٹل کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد اتوار کو بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر انڈر نائنٹین ٹیم کوبنگلہ دیش کے دورے سے دستبردارکرالیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق ٹیم کو چٹاگانگ سے جلد از جلد نکالنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ چٹاگانگ میں72 گھنٹے سے جاری ہڑتال اور پرتشدد مظاہروں کے باعث ماحول کرکٹ کھیلنے کیلئے کسی طور بھی سازگار نہیں ہے۔
Next Post
ماریہ شراپووا نمائشی میچ میں سربیا کی اینا ایوانووچ سے ہار گئیں
Mon Dec 9 , 2013
بگوٹا: روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شرا پووا انجری سے واپسی کے بعد پہلے ہی نمائشی میچ میں اینا ایوانو وچ کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔ کولمبیا میں روس کی شرپوا اور سربیا کی اینا ایوانو وچ نے پہلے تو ٹینس ورک شاپ میں نوجوانوں کو کچھ گر سکھائے پھر دونوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ آٹوگراف […]
