بگوٹا: روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شرا پووا انجری سے واپسی کے بعد پہلے ہی نمائشی میچ میں اینا ایوانو وچ کے ہاتھوں شکست کھا گئیں۔ کولمبیا میں روس کی شرپوا اور سربیا کی اینا ایوانو وچ نے پہلے تو ٹینس ورک شاپ میں نوجوانوں کو کچھ گر سکھائے پھر دونوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ آٹوگراف دیئے، آخر میں شراپوا اور اینا کے درمیان نمائشی میچ ہوا، پانچ ماہ انجری کے باعث کورٹ سے دور رہنے والی شرپوا نے اینا کے خلاف ایک سیٹ تو جیتا لیکن میچ نہ جیت پائیں۔