خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا

لاہور(پی پی آئی) پنجاب کی حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کل ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب گزشتہ روز ہوا اور یہ دونوں عہدے مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے حاصل کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا جس کے لئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں، جانچ پڑتال شام 5 بج کر 10 منٹ تک کی جائیگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی امیدوار ہوں گی جبکہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے رانا آفتاب امیدوار ہیں۔یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار تبدیل کیا ہے، میاں اسلم اقبال کی جگہ اب رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلیٰ کا امیدوار بنایا گیا ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔