کراچی(پی پی آئی)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 28 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 28 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ گزشتہ روزڈالر 7 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 24 پیسے سستا ہوکر 282.04 روپے کا ہوا تھا، یورو 76 پیسے مہنگا ہو کر 304.80 روپے، برطانوی پاونڈ 4 پیسے کمی سے 356.02 روپے، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 76.70 روپے اور سعودی ریال 6 پیسے کمی سے 74.91 روپے کا ہوا تھا۔
Next Post
بلوچ طلباکی عدم بازیابی کیس میں نگران وزیر اعظم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش
Wed Feb 28 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بلوچ طلباکی عدم بازیابی سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے۔عدالت عالیہ کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود گزشتہ دو سماعتوں پر نگران وزیراعظم پیش نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ سماعت پر ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم، وزرااور سیکرٹریز […]
