ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مْسلسل بارش سے گوادر میں نظام زندگی مفلوج، مکینوں کی منتقلی شروع

گوادر(پی پی آئی)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں طوفانی بارش نے تباہی مچادی ہے، شہرکے نشیبی علاقے زیر آب آنے سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکررہ گیا، بچاؤ بند بھی ٹوٹ گیا۔ بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بلوچستان کے 14 اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق گوادر میں بارش کا سلسلہ منگل کی صبح شروع ہو کر بدھ کو علی الصبح تک جاری رہا، بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جبکہ موبائل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا۔ مشکل میں گھرے کئی شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہیں۔