ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعظم  منتخب ہونے پر شہباز شریف کوبھارت میں سکھوں کی تنظیم”دل خالصہ کی مبارکباد

سرینگر(پی پی آئی)امرتسر: بھارت میں سکھوں کی تنظیم”دل خالصہ”نے پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر محمد شہباز شریف کو مبارکباد یتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان موجودہ بحران سے نکلے گا اور جنوبی ایشیا کی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپناکردار اداکرے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دل خالصہ کے سیکریٹری برائے سیاسی امور کنور پال سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ جیسا کہ آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں، ہم پنجاب کے سکھ آپ کی کامیابی کے لیے دعاؤں کے ساتھ آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ آگے کا راستہ مشکل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کی قیادت میں پاکستان میں سکھ برادری کو سماجی، مذہبی اور سیاسی تبلیغ کے مزیدمواقع ملیں گے۔انہوں نے سکھ مسلم دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ گرو نانک کے بچے سکھ پڑوس میں اپنی منفرد شناخت، سیاسی خواہشات اور خود مختار حیثیت کے تحفظ کے لیے شہبازشریف سے توجہ اور مداخلت کی توقع رکھتے ہیں۔