ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امارات کی خواتین کیلئے’انویسٹمنٹ ریڈینسا ایکسلریشن ‘ پروگرام  شروع

ابوظہبی(پی پی آئی/وام)وزارت اقتصادیات اور یورپی خواتین ایسوسی ایشن نے ‘انویسٹمنٹ ریڈینسا ایکسلریشن ‘ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ جو ایسا اقدام ہے جس سے متحدہ عرب امارات میں خواتین زیر قیادت اسٹارٹ اپس کو بااختیار بنایا جائے گا پروگرام کا آغاز دبئی ملٹی کموڈٹیز سنٹر میں ایک تقریب میں کیا گیا، جس میں، وزارت اقتصادیات کے انڈر سیکرٹری عبداللہ احمد الصالح کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے کاروباری ماحول کی حمایت کرنے والے سرکاری اور نجی شعبوں کے نمائندوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔یہ پروگرام وزارت کی طرف سے شروع کردہ انٹرپرینیورل نیشن پروجیکٹ کا ایک جزو ہے،۔ اس اقدام کا مقصد خواتین کو ایسے کاروباری منصوبے قائم کرنے کی ترغیب دینا ہے جس سے ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہو۔عبداللہ احمد الصالح نے قیادت کی ہدایات کے تحت صنفی مساوات کو فروغ دینے اور معیشت میں خواتین کو بااختیار بنانے میں متحدہ عرب امارات کی پیشرفت کو اجاگر کرتے کہا کہ ایوا کے ساتھ نیا پروگرام ان کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور قدم ہے۔ایوا یورپی خواتین کی ایسوسی ایشن کی صدر یولیا سٹارک نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے معاشی سرگرمیوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت پر زوردیتے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو ایسے منصوبے تشکیل دینے کے مواقع فراہم کرنا ہے جو متحدہ عرب امارات کے اندر اور باہر پائیدار اقتصادی ترقی میں شراکت کرسکیں۔