آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے حلف اٹھا لیا

لاہور: (دنیا نیوز) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ کے 52 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے حلف لیا۔ پی پی آئی کے مطابق حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شرکت کی۔سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) خلیل الرحمٰن رمدے، جسٹس (ر) اعجاز احمد چودھری، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم بھی تقریب میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے جسٹس ملک شہزاد کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دی تھی۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان 15 مارچ 1963کو پنڈی گھیپ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے،21 سال بطور وکیل پریکٹس کی اور بڑی تعداد میں مقدمات لڑے، وہ بطور چیف جسٹس 15 مارچ 2025کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے، اس طرح 12 ماہ 6 دن تک چیف جسٹس کے عہدے پر براجمان رہیں گے۔