ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

’پاکستان کے سیاسی امور اندرونی معاملہ، آئی ایم ایف کا پی ٹی آئی کو جواب

اسلام آباد(پی پی آئی)عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے اور ایسے معاملے میں مداخلت نہیں کرتا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف انتخابی تنازعے کے حل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور کاروبار، سرمایہ کاری اور ملازمتوں کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف حکومت پاکستان کیساتھ دوسرے جائزے کیلئے تیار ہے۔ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے عمران خان کے خط پر ردعمل میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو پی ٹی آئی کی جانب سے 28 فروری کو خط ملا جو پاکستان کے قرض پروگرام سے متعلق ہے۔ ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے لہٰذا آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔ اس حوالے سے نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہماری انگیجمنٹ کا مقصد مالی استحکام ہے، ہمارا مقصد شہریوں کے فائدے کیلئے پائیدار اور جامع ترقی ہے، ہمارا مقصد مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی ا?ئی عمران خان نے گزشتہ دنوں آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔ عمران خان نے خط میں آئندہ بیل آوٹ پیکج کے وقت پاکستان کے سیاسی استحکام کو مدنظر رکھنے کی درخواست کی تھی۔