شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

  پولیس موبائل پرحملے کی رپورٹ آئی جی خیبرپختونخوا سے طلب

پشاور(پی پی آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ منگل کی صبح پشاورپولیس لائن میں ادا کردی گئی، جنازے میں ایس ایس پی آپریشنز سمیت پولیس افسران نے شرکت کیں۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید سپاہیوں کوسلامی دی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ولیس شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، حکومت شہداکے لواحقین کوتنہانہیں چھوڑے گی۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ رات تھانہ مچنی کے گیٹ پر پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں دو پولیس ہلکار شہید ہوگئے  تھے جبکہ واقعے میں زخمی پولیس اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہے۔