خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں بھی ایک بار پھر تیل مہنگا ہونے کاخدشہ

کراچی(پی پی آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں  ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں یہی صورتحال رہی تو پاکستان میں بھی ایک بار پھر تیل مہنگا ہونے کاخدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی تناو کے باعث تشویش بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔مئی کی ڈیلیوری کے لیے برینٹ فیوچر 37 سینٹ یا 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 82.58 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کا معاہدہ 27 سینٹ یا 0.3 فیصد بڑھ کر 78.20 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی نان اوپیک سپلائی نے اس وقت تیل کی قیمتوں میں تیزی کے لیے مارکیٹ کے لیے بہت کم گنجائش چھوڑی ہے۔بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو توقع ہے کہ تیل کی سپلائی تقریباً 103.8 ملین بیرل یومیہ کی بلند ترین سطح تک بڑھے گی۔  خیال رہے کہ پاکستان میں اوگرا ہر پندرہ دن بعد تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے جائزہ لیتا ہے۔یکم مارچ کو بھی پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوا تھا۔