کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رنگ روڈ ایکسٹینشن کیس میں پرویز الہیٰ کی اہلیہ و دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رنگ روڑ منصوبے کی توسیع کی منظوری میں مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی سمیت دیگر کی ضمانت میں 22 مارچ تک توسیع کردی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زارا الہی نے پیش ہوکر حاضری مکمل کرائی۔تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، جس پر ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ شامل تفتیش ہونے گئے تھے، مگر ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا گیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ آپ تمام ملزمان کو ابھی شامل تفتیش کریں۔عدالتی حکم پر ملزمان کے وکلا نے تحریری شکل میں بیان تفتیشی افسر کو جمع کروا دیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں میں 22 مارچ تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کرلی۔