سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد از جلد وطن واپس آجائیں گی:سابق سینیٹر مشتاق احمد

پشاور(پی پی آئی)جماعت اسلامی کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی جلد وطن واپس آجائیں گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم شہباز شریف کی توجہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق دلائی ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کہ عافیہ صدیقی کو بدنام زمانہ ایف ایم سی کارسویل جیل سے کسی عام جیل میں منتقل کیا جاسکے جہاں ان کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کیا جا ئے۔مشتاق احمد خان نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں قانونی اور سیاسی آپشنز دونوں کو بروئے کار لائے تاکہ ڈاکٹر عافیہ یہ عید اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ گزاریں۔ انہوں نے قوم سے بھی اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں تاکہ ان کی جلد رہائی یقینی بنائی جا سکے۔