‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمیدگرفتار

چکوال(پی پی آئی)محکمہ اینٹی کرپشن چکوال نے سابق ڈی جی، آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نائب تحصیلدار سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔نائب تحصیل دار محکمہ مال چکوال سردار نجف حمید لطیفال، سابق صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر وغیرہ کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں درج مقدمہ نمبر 16/23 میں نامزد تھے اور انہوں نے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔آج سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی علی نواز بھکر کی عدالت میں ہوئی، عدالت کی جانب سے سردار نجف حمید لطیفال کی ضمانت منسوخ کر دی گئی۔جس پر سرکل افسر اینٹی کرپشن چکوال ناصر عزیز خان کی قیادت میں محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی ٹیم نے سردار نجف حمید لطیفال کو گرفتار کرلیا۔