‫ریاؤ کمپلیکس نے ملازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا ہے، جہاں ایشیا پیسیفک رے آن کے ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو جامع سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ضلع بدین سرکاری تقرریوں میں میرٹ نظرانداز کر نے کے خلاف نوجوانوں کا احتجاج

اوکاڑہ میں کھدائی کے دوران تودا گرنے سے ایک مزدور جان بحق ، دوسرے کی حالت تشویشناک

اے این پی باجوڑ کے رکن ڈاکٹر طارق کے بھائی عبدالرزاق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے لندن میں ریلی

پاکستان کا مستقبل سڑکوں اور ُپلوں سے نہیں، تعلیم یافتہ بچوں سے محفوظ ہوگا:پاسبان

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمضان میں بجلی 5 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کاخدشہ

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت کی جانب سے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت مزیدبڑھانے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں جمع کرادی  ہے، پی پی آئی کے مطابق سی پی پی اے  کی جانب سے  ایک ماہ کیلئے  بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے،اضافہ فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ نیپرا   سی پی پی اے کی درخواست پر 28 مارچ کو سماعت کرے گا،درخواست من و عن منظور ہونے پر صارفین پر 40ارب روپے سے زائد بوجھ پڑے گا، سی پی پی اے کی درخواست  میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، فروری میں پانی سے 24.77فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،  مقامی گیس سے 11.04 اور درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی،فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد بجلی پیداکی گئی۔