کراچی(پی پی آئی)ماحولیاتی آلودگی پر نگاہ رکھنے والے ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق پاکستان سال گزشتہ دنیا کے تین سب سے زیادہ اسموگ زدہ ملکوں میں سے ایک رہا جس کی ہوا میں آلودگی عالمی ادارہ صحت کے معیارسے تقریبا 15 گنا زیادہ رہی دیگر دو ملک بھی جنوبی ایشیا ہی کے بنگلہ دیش اور بھارت ہیں جنہوں نے چاڈ اور ایران کی جگہ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا میں موجود پھیپھڑوں کو نقصان پہنچانے والے ذرات کی اوسط مقدار 2.5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر (پی ایم) ہونی چاہیے جو 2023 میں بنگلہ دیش میں 79.9 پی ایم اور پاکستان میں 73.7پی ایم تک پہنچ گئی تھی۔پی پی آئی کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ مقدار پانچ مائیکروگرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
Next Post
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نامساعد حالات کیوجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت متاثر
Tue Mar 19 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور دیگر مساعد حالات کی وجہ سے لوگوں کی ذہنی صحت شدید متاثرہو رہی ہے۔ مزدور طبقے کے علاوہ سیاحت، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں سے وابستہ لوگ ذریعہ معاش مفقود ہوجانے کیوجہ سے ذہنی […]
